پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں تاخیر، پی ٹی آئی کا ڈپٹی سپیکر کے خلاف عدالت جانے کا اعلان 

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں تاخیر، پی ٹی آئی کا ڈپٹی سپیکر کے خلاف عدالت جانے کا اعلان 
سورس: File

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری سپریم کورٹ کے احکامات کی سنگین خلاف ورزی کر رہے ہیں ان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں۔ 

اپنے ٹویٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں غیر ضروری تاخیر سپریم کورٹ کے واضح احکامات کی خلاف ورزی  ہے۔

انہوں نے کہا کہ وکلا کو توہین عدالت کی کارروائی کے لئے کہہ دیا ہے ۔ اب سے کچھ دیر بعد ڈپٹی اسپیکر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی جارہی ہے۔

مصنف کے بارے میں