Get Alerts

چودھری شجاعت کا ڈپٹی سپیکر کو اہم خط ، آصف زرداری بھی دوبارہ ملنے پہنچ گئے 

چودھری شجاعت کا ڈپٹی سپیکر کو اہم خط ، آصف زرداری بھی دوبارہ ملنے پہنچ گئے 
سورس: File

لاہور : مسلم لیگ ن کی طرف سے چودھری شجاعت حسین کے ڈپٹی سپیکر کے خط کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری بھی ایک مرتبہ پھر چودھری شجاعت حسین سے ملنے پہنچ گئے ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی جانب سےچودھری شجاعت حسین کا لیٹر لانے کی اطلاع ہے جس کے بعد مونس الہٰی پنجاب اسمبلی سے روانہ ہوکر چودھری شجاعت حسین کے گھر پہنچ گئے ہیں۔ مسلم لیگ ق  کی طرف سےچودھری شجاعت حسین کا ویڈیو پیغام ریکارڈ کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے اراکین پنجاب اسمبلی کوچودھری پرویز الہی کو ووٹ دینے کا ویڈیو پیغام دیں گے۔