لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش،موسم خوشگوار

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش،موسم خوشگوار
سورس: File

لاہور:  گزشتہ رات سے لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ آج صبح سویرے ہی ٹھنڈی ٹھار ہواؤں نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

گلبرگ،جیل روڈ،مال روڈ،کینال روڈ،جوہر ٹاؤن اور فیروز پور روڈ سمیت متعدد علاقوں میں بادل برس پڑے۔

لاہور میں مسلسل بارش کے نتیجے میں کئی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔

گلشن راوی کے علاقے میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ۔  گلشن راوی میں 131 ملی میٹر، لکشمی چوک میں 82 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ 


 پانی والا تالاب میں 72 ملی میٹر،  نشتر ٹاؤن 92 ملی میٹر جبکہ جوہر ٹاؤن میں 85ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی  ہے۔ 

ایم ڈی واسا  نے سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت کردی۔ایم ڈی واسا  کا کہنا ہے کہ  تمام انڈرپاسز اور مرکزی شاہراہوں کو کلیئر رکھا جائےتاکہ ٹریفک روں دواں رہے۔

 بارش کے باعث لیسکو کے 70 فیڈرزسے بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی ہے۔

ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ  لیسکو فیلڈ اسٹاف کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ تاہم شدید بارش کے باعث بجلی بحالی  کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بارش کے  رکتے ہی بجلی بحالی کا کام شروع کردیاجائے گا۔

مصنف کے بارے میں