پنجا ب بھر میں موبائل فون سروس معطل کرنے کا فیصلہ

پنجا ب بھر میں موبائل فون سروس معطل کرنے کا فیصلہ
سورس: File

لاہور: پنجاب میں محرم الحرام میں سکیورٹی کیلئے انتظامات مکمل  کر لیے گئے۔ پنجاب حکومت نے یوم عاشورہ پر موبائل فون سروس بھی معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔   پنجاب حکومت کی جانب سے 73 فوج کی کمپنیز اور رینجرز کی 80 کمپنیز سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گی۔

محرم الحرام میں سکیورٹی مانیٹرنگ کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔ سیف سٹی کے 7 ہزار 678 کیمروں میں سے تقریبا نصف خراب کیمرے فعال کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔2 ستمبر تک سیف سٹی کے 2 ہزار 103 کیمرے فعال کردیئے جائیں گے۔ 

پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹس میں بھی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول رومز تشکیل دیئے گئے ہیں ۔

محرم الحرام میں 10426 جلوسوں، 37 ہزار 376 مجالس کی سکیورٹی مانیٹرنگ کی جا ئے گی۔

پنجاب بھر دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لایا جا چکا ہے۔

مصنف کے بارے میں