Get Alerts

سینیٹ میں 16 سال سے کم عمر افراد پر سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے کی پابندی کا بل پیش

سینیٹ میں 16 سال سے کم عمر افراد پر سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے کی پابندی کا بل پیش

اسلام آباد :  سینیٹ میں ایک نیا بل پیش کیا گیا ہے جس کے تحت 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ یہ بل سینیٹر سرمد علی اور سینیٹر مسرور احمد کی جانب سے پیش کیا گیا ہے۔

بل کا مقصد بچوں کو آن لائن استحصال، سائبر بُلنگ اور غیر مناسب مواد سے بچانا ہے۔ بل میں تجویز دی گئی ہے کہ اگر کوئی سوشل میڈیا پلیٹ فارم نابالغ کو اکاؤنٹ بنانے کی اجازت دیتا ہے تو اسے 50 ہزار سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے، جبکہ نابالغ کو اکاؤنٹ بنانے میں مدد دینے والے کو چھ ماہ تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔

مزید برآں، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کو اس قانون پر عملدرآمد کے لیے ضوابط تیار کرنے اور ان پر عملدرآمد کا اختیار دیا جائے گا۔

ٹیگز: