Get Alerts

بنگلہ دیش طیارہ حادثہ ، ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی ،متعدد زخمی

بنگلہ دیش طیارہ حادثہ ، ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی ،متعدد زخمی

ڈھاکہ :  بنگلہ دیش میں فضائیہ کا ایک ایف-7 تربیتی طیارہ ہائی سکول کیمپس پر گرنے کے افسوسناک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں طیارے کا پائلٹ اور 25 طلبہ شامل ہیں۔

حادثے میں 170 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر طلبہ ہیں جن کی عمریں 12 سے 16 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے میں ٹیک آف کے فوراً بعد تکنیکی خرابی پیدا ہوئی۔ پائلٹ نے جہاز کو آبادی سے دور لے جانے کی کوشش کی، مگر وہ کامیاب نہ ہو سکا، جس کے نتیجے میں طیارہ سکول پر جا گرا۔

بنگلہ دیشی حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے سرکاری سطح پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

ٹیگز: