لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 5 اگست کو مینارِ پاکستان پر جلسے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز محمود نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو باضابطہ طور پر جلسے کی اجازت کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ جلسہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی رہائی کے مطالبے کے سلسلے میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں پارٹی قیادت کے ساتھ ساتھ پنجاب اسمبلی کے ارکان بھی شرکت کریں گے۔
تحریک انصاف کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جلسہ 5 اگست کو شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک منعقد کیا جائے، اور اس کے لیے مینار پاکستان یا کسی متبادل مقام پر جلسے کی اجازت فراہم کی جائے۔
ابھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی اجازت سے متعلق کوئی باضابطہ فیصلہ سامنے نہیں آیا۔