Get Alerts

 مستونگ اور سوراب میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 خوارج ہلاک

 مستونگ اور سوراب میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 خوارج ہلاک

راولپنڈی: بلوچستان کے اضلاع مستونگ اور سوراب میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے 10 خارجیوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشنز کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ ضلع سوراب میں کارروائی کے نتیجے میں 7 خارجی ہلاک ہوئے، جبکہ ضلع مستونگ میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والی دو خودکش بمبار خواتین اور ایک سہولت کار کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ٹیگز: