Get Alerts

اسحاق ڈار کی اے ڈی بی حکام سے ملاقات، ایم ایل ون منصوبے سمیت ترقیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسحاق ڈار کی اے ڈی بی حکام سے ملاقات، ایم ایل ون منصوبے سمیت ترقیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

منیلا: نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) حکام سے اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات، معاشی تعاون اور مختلف منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے پاکستان کی ترقیاتی ضروریات میں اے ڈی بی کے تعاون کو سراہا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون ریلوے منصوبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے منصوبے کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے اے ڈی بی کے تعاون کو قابلِ قدر قرار دیا۔

اے ڈی بی حکام نے ایم ایل ون منصوبے سمیت پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں میں قریبی تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ اور پاکستان کی سفیر عاصمہ ربانی بھی شریک تھیں۔

ٹیگز: