آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا :محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا :محکمہ موسمیات
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، بنوں، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ فیصل آباد، ملتان اور ساہیوال ڈویڑن میں بعض مقامات پر تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:'عام انتخابات میں دہشت گردی کے خطرے کو رد نہیں کیا جا سکتا'

رپورٹ کے مطابق کل کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے گاجبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، بنوں،، پشاور،، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن ، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ فیصل آباد، ملتان اور ساہیوال ڈویڑن میں بعض مقامات پر تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:زعیم قادری سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے نامزد ملزم شہباز شریف کا قاتل چہرہ بے نقاب کریں،خرم نواز گنڈا پور

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے تاہم راولپنڈی،سرگودھا، بہاولپور، ہزارہ ڈویڑن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں