Get Alerts

پیپلز پارٹی نے عمران خان کوغیرمعمولی پروٹوکول قبل از وقت دھاندلی قرار دیدیا

پیپلز پارٹی نے عمران خان کوغیرمعمولی پروٹوکول قبل از وقت دھاندلی قرار دیدیا
کیپشن: فوٹو: فائل

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی نے عمران خان کے لیے رینجرز کی سیکیورٹی پرسوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرداخلہ،پی ٹی آئی کے کارکن کے طور پر کام کررہے ہیں، عمران خان کوغیرمعمولی پروٹوکول سوالیہ نشان اور قبل از وقت دھاندلی ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق چئیرمین سینٹ نئیربخاری نے الزام عائد کیاکہ وزیرداخلہ،پی ٹی آئی کے کارکن کے طور پر کام کررہے ہیں۔ نیئربخاری نے سوال اٹھایاکہ عمران خان کوغیرمعمولی پروٹوکول سوالیہ نشان ہے۔عمران خان کی سیکیورٹی کیلئے 300 رینجرزاہلکاروں کی تعیناتی حیران کن ہے۔نیئربخاری نے احتجاجاً کہاکہ عمران خان کیلئے غیر معمولی پروٹوکول قبل از وقت دھاندلی ہے۔جنہیں دہشتگردوں سے خطرہ ہے،ان کیلیے کوئی سیکیورٹی نہیں۔

ٹیگز: