انعام  جیتنے کی خوشی مہنگی پڑ گئی

انعام  جیتنے کی خوشی مہنگی پڑ گئی

نیویارک: ایک شومیں شریک شخص نے انعام تو جیت لیا لیکن خوشی میں اچھلنا کودنا مہنگا پڑگیا۔ ’دی پرائس از رائٹ‘ نامی امریکی انعام گھر  میں مقابلے میں  شرکا کو جیتنے پر لاکھوں ڈالر ملتے ہیں۔  اس میں انعام حاصل کرنے کی خوشی میں ایک شخص نے اتنی شدت سے ہاتھ ہلایا  کہ  اس کاکندھا اتر گیا۔ اس نے بعد میں میزبان کو بتایا  لیکن اس کے بعد وہ پروگرام میں رہا۔ 

بونکرز نامی گیم میں ایک شریک مہمان ہینری نامی شخص سے سے جب جزیرہ ہوائی کے سفر کے اخراجات پوچھے گئے تو اس نے  درست جواب دیا اورپھر وہاں کا ٹکٹ بھی ملا اور انعام بھی حاصل کیا ۔جیت کی اس کو اتنی زیادہ خوشی ہوئی کہ  وہ شخص اچھلنے لگا اور کودنے پر  اس کا کندھا اچانک اتر گیا، اس کی اس کوتھوڑی بہت تکلیف بھی ہوئی لیکن جیت کی خوشی میں وہ  تکلیف کو بھول گیا۔


مقابلے کے میزبان ڈریوکیری نے بتایا کہ جیتنے کی خوشی میں جب ہینری نے اپنے بازو کو جھٹکا دیا تو ان کا کاندھا اترگیا۔ اس کے بعد اسٹیج پر انکی بیگم، ایلِس کو بلایا گیا۔ انہوں نے اپنے شوہر کی جانب سے اسٹیج پر لگا انعامی پہیہ گھمایا۔ اس طرح انہوں نے اپنی بیگم کے ساتھ ہوائی کی شاندار سیر اور دیگر کئی انعامات جیتےہیں۔

واضح رہے کہ اس تیزرفتار گیم شو میں پہلے بھی کئی شریک افراد زخمی ہوچکے ہیں اور اسٹیج پر گر بھی چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں