شرح سود   15 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

 شرح سود   15 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

لندن:برطانیہ میں شرح سود15 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ برطانیہ میں شرح سود میں بڑا اضافہ ہو اہے۔ بینک آف انگلینڈ نے شرح سود میں یکمشت 50 بیسز پوائنٹ کا اضافہ کیا ہے۔ 


برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق بینک آف انگلینڈ نے شرح سود کو 4.50 فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کر دیا ہے جس کے بعد برطانیہ میں شرح سود 15 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ دسمبر 2021 کے بعد شرح سود میں یہ مسلسل 13 ویں مرتبہ اضافہ ہے۔

مئی میں برطانیہ میں مہنگائی کی شرح کم ہونے کے بجائے 8.7 فیصد پر برقرار رہی۔ قرضہ لینے اور بچت کرنے والے شرح سود میں تبدیلی سے متاثر ہوں گے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ شرح سود میں اضافے سے دو برس کے لیے فکسڈ ریٹ ڈیل کی شرح 6.19 تک جا پہنچی ہے اور شرح سود میں مسلسل اضافے کا مقصد مہنگائی کی شرح کو 2 فیصد پر لانا ہے۔ مالیاتی ماہرین کے مطابق شرح سود میں 6 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں