Get Alerts

اقوام متحدہ کا ایران پر امریکی حملے کی مذمت، کشیدگی میں مزید اضافے کا انتباہ

اقوام متحدہ کا ایران پر امریکی حملے کی مذمت، کشیدگی میں مزید اضافے کا انتباہ

نیویارک : اقوام متحدہ نے ایران پر امریکی حملے کو خطے میں کشیدگی کے بڑھنے کا خطرناک سبب قرار دیتے ہوئے اس پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ اس حملے سے تنازعے کے قابو سے باہر ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جس کا اثر نہ صرف خطے کے عام شہریوں پر، بلکہ پوری دنیا پر تباہ کن ہو سکتا ہے۔

گوتریس نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ اس نازک وقت میں افرا تفری اور مزید خونریزی سے بچنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور اب آگے بڑھنے کا واحد راستہ سفارت کاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی واحد امید امن ہے، اور اقوام متحدہ کی کوشش یہی ہوگی کہ تنازعے کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔

اس سے قبل، امریکہ نے اسرائیل کی حمایت میں ایران کی تین جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تھا، جسے ایرانی حکام نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ ایران کی جوہری توانائی ایجنسی نے اس حملے کو "غیر قانونی" اور "وحشیانہ" قرار دیا، اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اس کی مذمت کرے۔

ٹیگز: