Get Alerts

امریکا ایران میں حکومت بدلنے کی مخالفت کرتا ہے: نائب صدر

امریکا ایران میں حکومت بدلنے کی مخالفت کرتا ہے: نائب صدر

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا ایران میں حکومت کی تبدیلی کا خواہاں نہیں ہے بلکہ ایران کے جوہری پروگرام کو مستقل طور پر ختم کرنے کے لیے کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایران کے جوہری پروگرام کو سخت نقصان پہنچایا ہے اور صدر ٹرمپ کا یہ اقدام معمولی نہیں تھا۔

جے ڈی وینس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران کا میزائل پروگرام ناکامی کی واضح علامت ہے اور امریکا کو ایران کی جانب سے کچھ بالواسطہ پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی سب سے بڑی ریڈ لائن ایران کا جوہری پروگرام ہے۔

نائب صدر نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ایران پر حملے کا فیصلہ کارروائی سے فوراً قبل کیا اور امریکا نے ایران کے جوہری پروگرام کو بہت پیچھے دھکیل دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران کی طرف سے جوابی کارروائی ہوئی تو امریکا مکمل طور پر تیار ہے۔

جے ڈی وینس نے واضح کیا کہ صدر ٹرمپ زمینی فوجی کارروائی میں دلچسپی نہیں رکھتے اور انہیں نہیں لگتا کہ یہ تنازعہ طویل جنگ میں تبدیل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی انٹیلی جنس اداروں نے ایران کے خلاف کارروائی میں فعال کردار ادا کیا ہے اور یہ بات درست نہیں کہ صدر ٹرمپ نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔

ٹیگز: