Get Alerts

لبنان جنگ کے خاتمے کی جانب بڑی پیش رفت، آبنائے ہرمز پر بحری ناکہ بندی ختم

لبنان جنگ کے خاتمے کی جانب بڑی پیش رفت، آبنائے ہرمز پر بحری ناکہ بندی ختم

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ لبنان میں جاری تنازع کے خاتمے کی جانب اہم پیش رفت حاصل ہوئی ہے، جبکہ آبنائے ہرمز پر عائد بحری ناکہ بندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔

عباس عراقچی کے مطابق مذاکرات کے نتیجے میں ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی پر بھی اتفاق ہوا ہے، جسے دونوں فریقوں کے درمیان اعتماد سازی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان اور قطر کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جس میں خطے میں کشیدگی کم کرنے، سفارتی رابطوں کو فروغ دینے اور تجارتی راستوں کو محفوظ بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی بحالی عالمی توانائی منڈیوں کے لیے خوش آئند پیش رفت ہے، جبکہ ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی اور لبنان سے متعلق سفارتی پیش رفت خطے میں استحکام کی نئی راہیں ہموار کر سکتی ہے۔

ٹیگز: