شمالی کوریا نے امریکا کو بھرپور جنگ کی دھمکی دے ڈالی

شمالی کوریا نے امریکا کو بھرپور جنگ کی دھمکی دے ڈالی

پیانگ یانگ : شمالی کوریا نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ شمالی کوریا امریکا سے ہر قسم کی جنگ کے لیے تیار ہے،یہ بیان شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے سرکاری ٹی وی پر دیا ہے ،جس میں کہا گیا ہے شمالی کوریا امریکا سے جنگ کا جذبہ بھی رکھتا ہے اور صلاحیت بھی ۔ اس سے پہلے امریکی خارجہ ٹیلرسن جاپان کے دورے کے دوران شمالی کوریا پر حملے کی دھمکی تھی۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے شمالی کوریا کے خلاف فوجی طاقت کے ممکنہ استعمال کا عندیہ دیا تھا، ادھر ٹرمپ انتظامیہ نے شمالی کوریا پر سخت پابندیاں عائد کرنے پر غور شروع کر دیا ہے، ایک سینئر امریکی عہدیدار نے بتایا کہ شمالی کوریا کو گلوبل فنانشل سسٹم سے بے دخل کرنے کیلیے مزید سخت پابندیاں لگانے کیلیے غور کیا جا رہا ہے، مزید پابندیاں لگانے کا مقصد شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے ایٹمی پروگرام کو کنٹرول میں رکھنا ہے،
وائٹ ہاو¿س کے ترجمان نے کہا کہ حال ہی میں وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے چین کے دورے کا مقصد یہ تھا کہ شمالی کوریا کے ساتھ اسٹرٹیجک صبر کا رویہ ختم ہو چکا ہے اب جواب صرف جنگ کی صورت میں نکلے گا۔