Get Alerts

پنجاب یونیورسٹی26 مارچ تک بند کر دی گئی

پنجاب یونیورسٹی26 مارچ تک بند کر دی گئی

لاہور : پنجاب یونیورسٹی 26 مارچ تک بند رہے گی۔ 

منگل کے روز دو طلبہ گروپوں میں تصادم کے بعد دوسرے روز بھی یونیورسٹی میں کشیدگی کا ماحول رہا جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ میں تصادم کے خدشہ کے پیش نظر یونیورسٹی کو 26 مارچ تک بند کر دیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

اب پنجاب یونیورسٹی میں دوبارہ تدریسی عمل 27 مارچ کو شروع ہو گا۔