Get Alerts

پاور سیکٹر اصلاحات: ریگولیٹری آزادی اور مؤثریت بڑھانے کے اقدامات پر غور، سفارشات کے پیکیج پر اتفاق

پاور سیکٹر اصلاحات: ریگولیٹری آزادی اور مؤثریت بڑھانے کے اقدامات پر غور، سفارشات کے پیکیج پر اتفاق

اسلام آباد(ذیشان  سید) وزیراعظم کی قائم کردہ پاور سیکٹر اصلاحات کمیٹی کا دوسرا اجلاس نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ہوا۔ اجلاس میں پاور سیکٹر میں ریگولیٹری آزادی اور مؤثریت کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔
 اجلاس کے دوران پاور سیکٹر میں اصلاحات کے لیے مختلف تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ کمیٹی نے سفارشات کے ایک جامع پیکیج پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری، نیشنل کوآرڈینیٹر این سی ایم سی اور معاون خصوصی وزیراعظم طارق باجوہ سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
 کمیٹی کی جانب سے طے کی گئی سفارشات پاور سیکٹر کے ریگولیٹری نظام کو مزید مؤثر بنانے اور اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے حکومت کو پیش کی جائیں گی۔

ٹیگز: