ملبوسات کیساتھ اور کیا کیا چیزیں ان ہے؟

ملبوسات کیساتھ اور کیا کیا چیزیں ان ہے؟

ملبوسات کیساتھ اور کیا کیا چیزیں ان ہے؟

لاہور: ہر سال گرمیوں کا موسم آتے ہی خواتین میں لان کے ملبوسات خریدنے کا رجحان کچھ زیادہ ہی بڑھ جاتا ہے اور اس حوالے سے ملبوسات کے نامور برانڈز زیادہ توجہ حاصل کرنے کے لیے ایک سے بڑھ کر ایک لان کے کپڑے مارکیٹوں میں بھیجتے ہیں۔

لیکن ایک اور چیز بھی ہے جس کا فیشن دن بہ دن بڑھتا جارہا ہے اور وہ ہے ان لان کے ملبوسات کے لیے بنائے جانے والے اشتہارات۔

ٹی وی اشتہارات اور فوٹو شوٹس کی وجہ سے بھی نت نئے ڈیزائنز کے حامل مارکیٹوں میں دستیاب یہ مہنگے ترین لان کے ملبوسات خواتین کی توجہ حاصل کرتے ہیں اور ان اشتہارات کی جنگ کو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے اپنے اشتہار اور تصاویر کو بہتر بنانے کے لیے اب صرف لباس پر ہی نہیں بلکہ اور کئی چیزوں پر بھی توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔

لباس کے ساتھ ایک بہت بڑا  کتا: کتا انسان کا سب سے زیادہ وفادار جانور ہے، یہ جملہ تو سب نے ہی سُنا ہوگا، لیکن پاکستانی ڈیزائنر فرح طالب عزیز اور ایلان کے لان شوٹس کی ان تصاویر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے انہوں نے اس بات کو کافی سنجیدگی سے لے لیا۔

ایک اونٹ:  اب لان پہننے والی خواتین میں سے اگر کسی کو کُتا پسند نہ ہو تو وہ اونٹ سے کام چلا لے۔

غیر ملکی بچے:  زیادہ اسٹائلش نظر آنے کے لیے اپنے ارد گرد غیر ملکی بچے موجود رکھیں۔

ہاتھ کا پنکھا:   ڈیزائنر لان کا جوڑا پہنیں اور ہاتھ کا پنکھا موجود نہ ہو، ایسا کیسے ہو سکتا ہے، ویسے یہ کراچی کی گرمی سے خود کو محفوظ رکھنے کا بھی اچھا طریقہ ہے۔

کشتی:  اس گرمی کے موسم میں لان کا جوڑا پہن کر کشتی کی سواری ضرور کریں۔