سعودی ولی عہد کے شاہ سلمان اور اپنے بچپن کے بارے میں انکشافات

سعودی ولی عہد کے شاہ سلمان اور اپنے بچپن کے بارے میں انکشافات
کیپشن: العربیہ

جدہ : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے والد خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے "بہت کچھ سیکھا" ہے۔

محمد بن سلمان نے بتایا کہ جب وہ چھوٹے تھے تو شاہ سلمان اپنے ہر بیٹے کو ایک کتاب دیتے جو اُسے ایک ہفتے کے دوران پڑھنا ہوتی تھی۔ ایک ہفتے بعد وہ آتے اور ہر ایک سے اس کی کتاب کے متن کے بارے میں اور جو کچھ اس نے سیکھا اس حوالے سے سوالات کیا کرتے تھے۔

شہزادہ محمد بن سلمان کے مطابق شاہ سلمان کہتے ہیں کہ "اگر آپ نے ہزاروں برس کی تاریخ کا مطالعہ کر لیا تو اس کا مطلب ہے کہ آپ نے ہزاروں برس کا تجربہ حاصل کر لیا"۔