Get Alerts

اسرائیل کے لیے آج کی شام قیامت خیز ہے، ایرانی حملوں نے عراد کو مفلوج کر دیا؛نیتن یاہو کا اعتراف

اسرائیل کے لیے آج کی شام قیامت خیز ہے، ایرانی حملوں نے عراد کو مفلوج کر دیا؛نیتن یاہو کا اعتراف

تل ابیب/ یروشلم: ایران کے طوفانی میزائل حملوں نے صیہونی ریاست کے دفاعی غرور کو خاک میں ملا دیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے قوم سے اپنے ہنگامی خطاب میں انتہائی پریشانی کے عالم میں اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل اس وقت اپنی تاریخ کی "انتہائی مشکل شام" سے گزر رہا ہے۔
ایرانی میزائلوں نے اسرائیل کے اہم شہر 'عراد' (Arad) کو نشانہ بنا کر وہاں کی زندگی مفلوج کر دی ہے۔ نیتن یاہو کے مطابق، ان حملوں نے شہر کے ایک بڑے حصے کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے اور بجلی و مواصلات کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہو چکا ہے۔شہر کا بنیادی ڈھانچہ (Infrastructure) اس قدر متاثر ہوا ہے کہ امدادی کارروائیوں میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
شدید ترین نقصان اور عوامی خوف کے باوجود، نیتن یاہو نے جنگ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہایہ ہمارے مستقبل اور بقا کی جنگ ہے۔ ہم ان مشکل حالات کے باوجود دشمن پر اپنے حملے بند نہیں کریں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے ملک بھر میں تمام ہنگامی فورسز کو متحرک ہونے کا حکم دے دیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز کو مزید مضبوط بنانے اور زخمیوں کی فوری منتقلی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اسرائیل کے کئی علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ ہے اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ٹیگز: