وورن دھون نے روزہ رکھ کر مسلمانوں کے لئے پیغام جاری کر دیا

وورن دھون نے روزہ رکھ کر مسلمانوں کے لئے پیغام جاری کر دیا
کیپشن: فوٹو: فائل

ممبئی :مایہ ناز بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے روزہ رکھ لیا۔ اداکار نے مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد اور پہلا روزہ رکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

بھارتی اداکار نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ”جیسا کہ آپ کو پتہ ہے کہ رمضان کے مہینے کا آغاز ہو چکا ہے اور ہولی کا بھی تہوار ہے۔دنیا بھر میں میرے جتنے بھی مسلمان بھائی اور بہن ہیں انہوں نے روزہ رکھنا شروع کر دیا ہے اس لئیے میں نے بھی آج روزہ رکھا ہے۔میرے سارے جم کولیگز نے بھی آج روزہ رکھا ہے اور اس لیے میں نے بھی عرفان بھائی اور یوسف بھائی کے ساتھ روزہ رکھا ہے۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ وہ اس مناسبت سے ایک خصوصی ورزش بھی کریں گے۔“

#ramadan mubarak sab ko. @bodysculptorofficial #kalank

A post shared by Varun Dhawan (@varundvn) on

یاد رہے کہ بھارت میں مسلمان دنیا کی بڑی اقلیت طور پر رہ رہے ہیں۔ایک عرصے سے مسلمان اور ہندو کمیونٹی کے ساتھ ساتھ رہنے کے باعث دونوں معاشروں میں ایک دوسرے کے رسم و رواج جگہ پا چکے ہیں۔ہندو مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے رمضان اور عیدین مناتے ہیں تو مسلمان بھی ہندووں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بڑھ چڑھ کر ان کے مذہبی رسومات میں حصہ لیتے ہیں۔