Get Alerts

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولینڈ کے ہم منصب کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولینڈ کے ہم منصب کی ملاقات
کیپشن: image by ISPR

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولینڈ کے آرمی چیف نے راولپنڈی جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولینڈ کے آرمی چیف جرسولا میکا نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس کے دوران دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل میکا نے پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے اسے لاجواب قرار دیا ۔

پولینڈ کے آرمی چیف نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر بھی پھول چڑھائے ، اس موقع پر ان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔