Get Alerts

اسرائیلی فوج کی یورپی سفارتکاروں کے وفد پر فائرنگ ، ارکان نے بھاگ کر جان بچائی

 اسرائیلی فوج کی یورپی سفارتکاروں کے وفد پر فائرنگ ، ارکان نے بھاگ کر جان بچائی

غزہ : اسرائیلی فوج نے سفارتی اخلاقیات کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے مغربی کنارے میں انسانی صورتحال کا جائزہ لینے آئے بین الاقوامی سفارتی وفد پر فائرنگ کر دی۔ وفد میں یورپی یونین، برطانیہ اور دیگر 20 سے زائد ممالک کے سفارت کار شامل تھے۔

رپورٹس کے مطابق وفد مشرقی داخلی راستے سے علاقے میں داخل ہو رہا تھا جب اسرائیلی فوجیوں نے بلااشتعال گولیاں برسا دیں۔ فائرنگ کے دوران وفد کے ارکان نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔ بتایا گیا ہے کہ وفد کی آمد کے بارے میں اسرائیلی فوج کو پیشگی طور پر آگاہ کر دیا گیا تھا، اس کے باوجود حملہ کیا گیا۔

واقعے کی عالمی سطح پر شدید مذمت کی جا رہی ہے۔ یورپی یونین، اٹلی، اسپین، بیلجیئم اور جرمنی نے فائرنگ کی سخت مذمت کی ہے۔ اٹلی اور فرانس نے اس واقعے پر احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی سفیروں کو طلب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی سفارتی وفد پر فائرنگ کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بین الاقوامی قوانین اور سفارتی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ٹیگز: