Get Alerts

پاکستان کے لوگ بہترین اور رہنما عظیم ہیں، صدر ٹرمپ

پاکستان کے لوگ بہترین اور رہنما عظیم ہیں، صدر ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کرانے میں اُن کا اہم کردار رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ "میں نے دونوں ممالک سے کہا کہ تم لوگ یہ کیا کر رہے ہو؟" اُن کے بقول اُس وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع بڑھتا جا رہا تھا، جسے انہوں نے تجارتی بات چیت کے ذریعے کم کروایا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اس وقت بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ بڑے تجارتی معاہدے کر رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے عوام کو "بہترین" اور قیادت کو "عظیم" قرار دیا جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپنا "دوست" کہا۔

پریس کانفرنس کے دوران ہلکے پھلکے انداز میں بات کرتے ہوئے جب ٹرمپ نے جنوبی افریقہ کے مسائل پر بات کی تو صدر رامافوسا نے مسکرا کر جواب دیا، "سوری، میرے پاس آپ کو دینے کے لیے طیارہ نہیں ہے" — جس پر ہال میں قہقہے گونج اٹھے۔

یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی صورتِ حال حساس ہے، اور امریکہ کے سابق صدر کے ایسے دعوے عالمی سفارت کاری میں نئی بحث چھیڑ سکتے ہیں۔

ٹیگز: