Get Alerts

سیاحوں کے لیے بڑی خبر ، بابو سر ٹاپ چھ ماہ بعد ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

سیاحوں کے لیے بڑی خبر ، بابو سر ٹاپ چھ ماہ بعد ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

مانسہرہ: مشہور سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ کو چھ ماہ کی بندش کے بعد دوبارہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ برف باری کے باعث یہ راستہ سردیوں میں بند کر دیا گیا تھا۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے مطابق گلگت بلتستان آنے اور جانے والے مسافر اب ناران کے راستے سفر کر سکتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہیوی مشینری کی مدد سے 6 سے زائد گلیشیئرز کاٹ کر شاہراہ کو بحال کیا گیا ہے۔

راستہ کھلنے کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد علاقے کا رخ کر رہی ہے، جبکہ پولیس کی تمام چوکیاں بھی دوبارہ فعال کر دی گئی ہیں تاکہ سیکیورٹی اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔ یاد رہے کہ بابو سر ٹاپ ہرسال سردیوں میں شدید برف باری کے باعث بند کر دیا جاتا ہے، اور گرمیوں میں اسے دوبارہ کھولا جاتا ہے، جس سے سیاحت میں تیزی آتی ہے۔

ٹیگز: