Get Alerts

ہمیں ترقیاتی کام روک کر دفاعی بجٹ بڑھا نا چاہیے،سینیٹر فیصل واوڈا

ہمیں ترقیاتی کام روک کر دفاعی بجٹ بڑھا نا چاہیے،سینیٹر فیصل واوڈا

اسلام آباد: سینیٹ کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کر کے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی اور دفاع کو موجودہ حالات میں ترجیح دینا وقت کی ضرورت ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ "ہمیں اپنا پیٹ کاٹ کر دفاعی بجٹ بڑھانا پڑے گا۔ ترقیاتی منصوبے مؤخر کیے جا سکتے ہیں، لیکن دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔" انہوں نے زور دیا کہ افواجِ پاکستان کی تنخواہوں کو دوگنا کرنا چاہیے، کیونکہ یہ وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے خطے کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے مقابلے کے لیے ایک سنجیدہ اور مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے، اور اس پر بھرپور سرمایہ کاری ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ "بھارت سے جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی ہم ترقی کی بات کر سکتے ہیں۔"

سینیٹر واوڈا نے افواجِ پاکستان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کم وسائل کے باوجود پاک فوج نے بھارت کے خلاف کامیاب دفاع کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ "ہم محفوظ ہاتھوں میں ہیں اور پوری قوم متحد ہے، اب سوال یہ ہے کہ دفاعی بجٹ کو دو یا تین گنا کیسے کیا جائے۔"

انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ اپوزیشن کو اعتماد میں لے اور دفاع جیسے اہم قومی مسئلے پر سیاسی اتفاق رائے پیدا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ "حکومت دل بڑا کرے اور اپوزیشن سے اختلافات کو ختم کرنے کے لیے سنجیدگی سے بات کرے، کیونکہ قومی سلامتی پر سیاست سے بالا ہو کر فیصلے ہونے چاہییں۔

ٹیگز: