Get Alerts

پی آئی اے کا لاہور سے پیرس کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

پی آئی اے کا لاہور سے پیرس کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

لاہور:پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے لاہور سے پیرس کے لیے براہ راست پروازوں کی پیشکش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا آغاز 18 جون 2025 سے ہوگا۔ قومی ایئرلائن نے اپنے فضائی آپریشن میں توسیع کرتے ہوئے ہفتہ وار پروازوں کی روانگی کا پروگرام بنایا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق، لاہور سے پیرس کے لیے پرواز ہر بدھ کو براہ راست روانہ ہو گی۔ اس نئے آغاز کے ساتھ، پی آئی اے اب اسلام آباد سے بھی پیرس کے لیے دو ہفتہ وار پروازیں آپریٹ کر رہا ہے اور جلد ہی دیگر یورپی شہروں کے لیے پروازوں کا آغاز بھی کیا جائے گا۔

یورپی یونین کی جانب سے پی آئی اے پر عائد پابندیاں ہٹنے کے بعد، 10 جنوری 2025 کو پہلی پرواز اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوئی تھی، جس میں 323 مسافر سوار تھے اور یہ پرواز طویل عرصے بعد یورپ کے لیے براہ راست پرواز تھی۔

ٹیگز: