Get Alerts

مودی سرکار حملے سے قبل اب سو بار سوچے گی، وزیراعظم شہباز شریف

مودی سرکار حملے سے قبل اب سو بار سوچے گی، وزیراعظم شہباز شریف

مظفرآباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہمہ وقت دفاع کے لیے تیار ہیں، اور بھارت کو اس بات کا بخوبی اندازہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مودی سرکار کو اب پاکستان پر دوبارہ حملہ کرنے سے پہلے سو بار سوچنا ہوگا۔

وزیراعظم نے یہ بات مظفرآباد میں بھارتی جارحیت کے متاثرین میں امدادی رقوم تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر بھارت نے پاکستان پر جھوٹے الزامات لگائے اور آزاد کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کے بجائے دشمن کے چھ جنگی طیارے مار گرائے، جن میں مگ 29 اور رافیل شامل تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جواباً کیے گئے حملوں نے دشمن کو پسپائی پر مجبور کر دیا، جس کے بعد آرمی چیف نے سیزفائر کی اطلاع دی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے جوابی اقدامات نے دشمن کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان کمزور نہیں، اور ہماری افواج وطن کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔ تقریب میں شہدا کے اہل خانہ میں ایک کروڑ روپے، جبکہ زخمیوں کو 10 سے 20 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کیے گئے۔

ٹیگز: