Get Alerts

دشمن کسی بھی مہم جوئی سے پہلے سو بار سوچے گا، محسن نقوی

دشمن کسی بھی مہم جوئی سے پہلے سو بار سوچے گا، محسن نقوی

گوجرانوالہ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے حالیہ کشیدہ صورتحال میں جس اتحاد اور جرات کا مظاہرہ کیا، اس نے دشمن کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ وہ آئندہ کسی بھی مہم جوئی سے پہلے سو بار سوچے گا۔

محسن نقوی نے یہ بات گوجرانوالہ میں مرکز مصطفیٰ کے دورے کے دوران کہی۔ انہوں نے مرکز کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور سرپرست اعلیٰ مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی سے ملاقات کی۔ وزیر داخلہ نے مرکز مصطفیٰ کی دینی خدمات اور طلبہ کے مثبت کردار کو سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ "پاکستانی قوم نے آہنی اتحاد سے دشمن کو عبرتناک شکست دی، اور یہ فتح اللہ تعالیٰ کے فضل سے ملی۔ ہماری مسلح افواج نے جس بہادری سے دفاع کیا، وہ قابل فخر ہے۔"
محسن نقوی نے کہا کہ میزائلوں کی فتح نے دشمن پر ہیبت طاری کر دی، اور دشمن کی نام نہاد طاقت بے نقاب ہو گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی نے بھی اس موقع پر قوم کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ "پاکستانی قوم نے وہ دندان شکن جواب چاہا تھا جو ہماری بہادر افواج نے دیا، اور اللہ کی مدد ہمارے ساتھ رہی۔" آخر میں ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائے خیر بھی کرائی گئی۔

ٹیگز: