Get Alerts

 کسی بھی مہم جوئی کا جواب پہلے سے زیادہ شدید ہوگا، وزیرِ دفاع خواجہ آصف کی دشمن کو انتباہ

 کسی بھی مہم جوئی کا جواب پہلے سے زیادہ شدید ہوگا، وزیرِ دفاع خواجہ آصف کی دشمن کو انتباہ

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ "معرکہِ حق" کی عظیم فتح نے بھارت پر پاکستان کی ناقابلِ تسخیر دفاعی صلاحیت اور بے مثال قومی اتحاد کو واضح اور دوٹوک انداز میں ثابت کر دیا ہے۔ اپنے ایک خصوصی بیان میں وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ معرکہِ حق صرف ایک یادگار تاریخی واقعہ نہیں ہے، بلکہ یہ ایک ایسی واضح لکیر ہے جو ہمیشہ کے لیے کھینچ دی گئی ہے۔

خواجہ آصف نے دشمن کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس معرکے سے یہ حقیقت بالکل صاف ہو چکی ہے کہ آئندہ پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا جواب پہلے سے کہیں زیادہ شدید، ہولناک اور فیصلہ کن ہوگا۔ انہوں نے ملکی افواج کی تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بری، بحری اور فضائی افواج کی جوابی کارروائی کی صلاحیت دشمن کے تصور سے بھی زیادہ تیز، جدید اور مربوط ہے، اور وطنِ عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ٹیگز: