Get Alerts

وزیرِ اعظم شہباز شریف کل سے چین کے اہم دورے پر روانہ ہوں گے، چینی قیادت سے خطے کی صورتحال پر مشاورت ہو گی، ترجمان دفترِ خارجہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف کل سے چین کے اہم دورے پر روانہ ہوں گے، چینی قیادت سے خطے کی صورتحال پر مشاورت ہو گی، ترجمان دفترِ خارجہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم شہباز شریف کل سے 26 مئی تک چین کا انتہائی اہم سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ چینی صدر اور وزیرِ اعظم کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے۔ ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ وزیرِ اعظم اپنے دورے میں چینی قیادت کے ساتھ دوطرفہ امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کریں گے۔

ترجمان نے بریفنگ دیتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں مستقل قیامِ امن کے لیے اپنی سفارتی کوششیں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کو چین اور دیگر دوست ممالک کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے حالیہ سفارتی سرگرمیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم نے امیرِ قطر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جبکہ وفاقی وزیرِ داخلہ نے بھی تہران کے دو اہم دورے کیے ہیں۔

میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفترِ خارجہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پر ہونے والے ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے بھارت کی خارجہ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت پورے خطے میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے، جبکہ مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیری قیادت پر جاری بھارتی سیکیورٹی فورسز کے بدترین مظالم کی پاکستان شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

ٹیگز: