کراچی :سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں ٹریفک کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایک بڑے مشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کے میگا پراجیکٹ ’’شاہراہِ بھٹو‘‘ کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے، جس کا باضابطہ افتتاح آج چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔
یہ جدید ایکسپریس وے منصوبہ 12 مئی 2022 کو شروع کیا گیا تھا، جسے اب مکمل کر کے عوام کے لیے کھولا جا رہا ہے۔ یہ شاہراہ کراچی کے شہریوں کو سفری سہولیات کی فراہمی اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے میں انتہائی اہم ثابت ہو گی۔
38.6 کلومیٹر طویل اس جدید ایکسپریس وے منصوبے کو 6 لین پر مشتمل شاہراہ کے طور پر تعمیر کیا گیا ہے۔ تیز رفتار اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے اس پوری شاہراہ پر گاڑیوں کی رفتار کی حد 100 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے، جس سے شہر کے مابین سفری وقت نمایاں طور پر کم ہو جائے گا۔