Get Alerts

آئی پیڈ سے بھی کم وزن رکھنے والی بچی کی پیدائش

آئی پیڈ سے بھی کم وزن رکھنے والی بچی کی پیدائش

ابوظہبی میں ایک بچی پیدا ہوئی ہے جس کا وزن صرف 631گرام ہے ۔یعنی اس بچی کا وزن آئی پیڈ کے وزن بھی کم ہے ۔ڈاکٹروں کے مطابق 26.6ہفتوں کی ہے ۔بچی کی ماں کو گزشتہ روز بیماری کی حالت میں ہسپتال داخل کیا گیاتھا۔ جس کی وجہ سے بچی کی پیدائش ہوئی ہے ۔ڈاکٹروں کا مزید کہناتھا کہ وہ 26ہفتوں کی بچی کی نگہداشت کے بہت مشکل ہوتی ہے لیکن اس بچی کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے ۔اور بچی کی صحت پہلے سے کافی بہتر ہے ۔ بچی کا وزن 1000 گرام سے کم ہونے کی وجہ سے نگہداشت میں رکھنا ضروری ہے ۔ حمل کے بعد بچی کی ماں نے بھی صحت یاب ہونا شرو ع کر دیاہے ۔ بچی کا پیدا ہو جانا ایک معجزے سے کم نہیں۔