یورپ میں دہشت گرد حملوں کا خطرہ ، امریکی وارننگ جاری

یورپ میں دہشت گرد حملوں کا خطرہ ، امریکی وارننگ جاری

واشنگٹن :یورپ بھر میں دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے، امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو وارننگ جاری کر دی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہاکہ یورپ میں داعش اور دیگر دہشت گرد گروپ حملے کرسکتے ہیں۔

اسی وجہ سے یورپ میں امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔محکمہ خارجہ کے مطابق چھٹیوں کے دوران مختلف فیسٹیولز اور مارکیٹس میں شہری محتاط رہیں ۔ تاہم یہ وارننگ 20 فروری 2017 کو ختم ہو جائے گی۔
٭٭٭٭٭