ممنوعہ اشیاءکی درامد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

ممنوعہ اشیاءکی درامد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
سورس: File

اسلام آباد: نگران حکومت نےممنوعہ اشیاء کی درآمد پرپابندی ختم کرنےکے حوالے سےاہم فیصلہ کر لیا۔

 حکو متی ذرائع کے مطابق درآمدات اوربرآمدات پرپابندیاں ختم کرنےکےکیسوں کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ ذرائع کے مطا بق نگران وفاقی کابینہ نے3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔

 کمیٹی کا سربراہ وزیرتجارت اعجا زگو ہر کو مقررکردیاگیا ہے۔ کمیٹی ارکان میں وزیر قانون احمد عر فان اسلم اوروزیر منصوبہ بندی سمیع سعید شامل ہیں۔

ذ رائع کے مطا بق کمیٹی ممنوعہ اشیاء کی درآمد کی اجازت کیلئےکیسوں کا جائزہ لےگی۔کمیٹی ایک بارکی بنیاد پر درآمدی پابندی ختم کرنے سے متعلق کیسوں کو دیکھے گی۔
 
 
 
 

مصنف کے بارے میں