اسلام آباد:وفاقی حکومت نے بار بار التوا کے بعد 11ویں نیشنل فنانس کمیشن کا افتتاحی اجلاس 4 دسمبر کو بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کریں گے، جس میں وسائل کی تقسیم کے طریقہ کار، ذیلی گروپس کی تشکیل اور آئندہ میٹنگز کا شیڈول طے کیا جائے گا۔
وفاق کی تجویز ہے کہ قدرتی آفات، صحت پروگرامز، ڈیموں اور موٹرویز کے اخراجات میں صوبے بھی حصہ ڈالیں، جب کہ آبادی پر مبنی فارمولے کے بجائے کارکردگی کو معیار بنانے پر بھی غور ہوگا۔ این ایف سی ٹیکس محاصل، وفاقی گرانٹس اور گلگت بلتستان و ضم شدہ اضلاع کے لیے وسائل کی سفارشات بھی مرتب کرے گا۔