Get Alerts

خاندانوں اور وراثتی سیاست پر چلنے والے بڑا انقلاب نہیں لا سکتے، حافظ نعیم الرحمٰن

خاندانوں اور وراثتی سیاست پر چلنے والے بڑا انقلاب نہیں لا سکتے، حافظ نعیم الرحمٰن

لاہور:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ خاندانوں، وراثت اور وصیت پر چلنے والی سیاست کسی بڑے انقلاب کی بنیاد نہیں رکھ سکتی۔ لاہور میں اجتماعِ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں اور حقیقی تبدیلی اسی وقت آئے گی جب نظام کو اللہ کی مرضی کے مطابق ڈھالا جائے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ "بدل دو نظام" کا مطلب یہ ہے کہ جاگیردارانہ ڈھانچے کو ختم کرکے ایک منصفانہ نظام قائم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جدوجہد کبھی غیر منظم نہیں ہوتی، جماعت اسلامی گلی گلی اور محلے محلے جا کر عوام میں شعور پیدا کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ایک مڈل کلاس جماعت ہے جہاں قیادت اور کارکن کے درمیان کوئی فاصلہ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی میں غریب، امیر، مزدور اور کسان سب شامل ہیں اور جماعت کے اندر حقیقی جمہوریت موجود ہے۔ نوجوان چاہتے ہیں کہ حالات تبدیل ہوں اور سیاسی کارکنوں کی عزت کی جائے۔ اختلافِ رائے کا احترام کرتے ہوئے ملک کے مستقبل کے لیے مل کر چلنا ہوگا۔

حافظ نعیم نے سیاسی کارکنوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ حقیقی انقلاب چاہتے ہیں تو جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر جدوجہد کریں۔ انہوں نے کہا کہ بزرگ رہنماؤں نے آئینی فریم ورک تشکیل دینے کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں اور اسی تسلسل کو آگے بڑھانا ہوگا۔

ٹیگز: