لاہور: پنجاب کابینہ میں توسیع کے تیسرے مرحلے کا عمل قریب آ گیا ہے، اور مسلم لیگ ن کی قیادت نے مختلف وزرا کے نام شارٹ لسٹ کر لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملک آصف بھاء، میاں یاور زمان، فدا حسین، تنویر اسلم ملک، اور ملک اسد کھوکھر کے نام فہرست میں شامل ہیں۔
مزید وزرا کے ناموں کا حتمی فیصلہ صدر ن لیگ نواز شریف کریں گے۔ امکان ہے کہ آئندہ ماہ شارٹ لسٹ کیے گئے ناموں کو کابینہ میں شامل کر لیا جائے گا۔