Get Alerts

وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کر دی

وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کر دی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت تجارت نے حکم نامہ جاری کر کے سونے کی عالمی تجارت سے متعلق معطل شدہ ایس آر او بحال کر دیا ہے۔

حکم نامے کے تحت قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد و برآمد کا فریم ورک برقرار رہے گا اور اسے شفاف اور خودکار نظام کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سال مئی میں سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی عائد کی گئی تھی تاکہ سونے کی سمگلنگ کے خدشات کو کنٹرول کیا جا سکے۔ تاہم حالیہ مہینوں میں کوئی شکایت موصول نہ ہونے پر وفاقی کابینہ نے پابندی ختم کرنے کی منظوری دی۔

ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جون اور جولائی میں ملک میں سونے کی درآمد نہیں ہوئی، جبکہ مئی میں صرف 9 کلوگرام سونا درآمد ہوا، جس کی مالیت تقریباً 9 لاکھ 27 ہزار ڈالر تھی۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے وزیر اعظم کو خط میں اپیل کی تھی کہ جیولری ایکسپورٹ انڈسٹری کے تحفظ کے لیے ایس آر او 760 کو فوری طور پر بحال کیا جائے، کیونکہ پابندی سے سپلائی چین متاثر ہوئی اور عالمی خریداروں کا اعتماد مجروح ہوا۔

ٹیگز: