وزرا کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کی خبر میں حقیقت نہیں ہے، فواد چوہدری

وزرا کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کی خبر میں حقیقت نہیں ہے، فواد چوہدری
کیپشن: وزیراعظم نے زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کریں گے، فواد چوہدری۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزرا کے خلاف تحقیقات کی خبر میں حقیقت نہیں ہے۔ وزیراعظم نے کسی وزیر کے خلاف نا تو کوئی بات کی اور نہ ہی تحقیقات کا حکم دیا۔ انہوں نے زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کریں گے۔

گزشتہ ہفتے کو کابینہ اجلاس کے دوران تمام سرکاری افسروں کو کمرے سے نکالنے کے بعد وزرا سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے اپنے 3 وزرا کے کرپشن میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا۔

عمران خان نے کہا تھا کہ میری کرپشن کے خلاف 22سالہ جدوجہد ہے اور میں اس پر سمجھوتہ نہیں کروں گا۔ وزیر اعظم کے انکشاف پر کابینہ روم کے شرکا پر سکتہ طاری ہو گیا۔