نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کر لیا گیا

نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کر لیا گیا
کیپشن: ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز باتیں کرنے پر کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، پولیس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدر (ر) کو پولیس نے گرفتار کیا۔ کیپٹن (ر) محمد صفدر بھیرہ سے لاہور آ رہے تھے اور انہیں راوی ٹول پلازہ سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق کہ ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز باتیں کرنے پر کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا اور یہ مقدمہ 11 اکتوبر کے بعد درج کیا گیا۔

واضح رہے کہ مریم نواز، حمزہ شہباز، یوسف عباس کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کیپٹن (ر) محمدصفدر اور لیگی کارکنوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی کرنے پر تھانہ اسلام پورہ پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اس مقدمے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے لاہور کی سیشن کورٹ سے 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت کرا لی تھی۔