نمیبیا ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پہنچ گئی

نمیبیا ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پہنچ گئی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

شارجہ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے 11 ویں میچ میں نمیبیا نے گیرہارڈ ایراسموس کی عمدہ نصف سنچری کی بدولت آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سپر 12 مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ 
شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے۔ پال سٹرلنگ 24 گیندوں پر ایک چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 38 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کیوین اوبرائن 25 اور اینڈریو بالبرنی 21 رنز بنا سکے۔ آئرلینڈ کے 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں بھی کامیاب نہ ہو سکے۔ 
نمیبیا کی جانب سے جین فرائی لنک سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 21 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور ڈیوڈ ویزے نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جے جے سمٹ اور برنارڈ شولٹز ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کر سکے۔ 
نمیبیا کی ٹیم نے مقررہ ہدف 18.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ گیرہارڈ ایراسموس نے 49 گیندوں پر ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ڈیوڈ ویزے نے 14 گیندوں پر 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 28 رنز بنائے جبکہ زینی گرین نے 24 اور کریگ ولیمز نے 15 رنز کی اننگز کھیلی۔ 
آئرلینڈ کی جانب سے کرٹس کیمفر سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 3 اوورز میں 14 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں تاہم اپنی ٹیم کو ناکامی سے نہ بچا سکے جبکہ کوئی اور بلے باز ایک بھی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوا۔ 
واضح رہے کہ میچ کیلئے نمیبیا کی قیادت گیرہارڈ ایراسموس نے کی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں زینی گرین، کریگ ولیمز، مائیکل وین لینگن، ڈیوڈ ویزے، جے جے سمٹ، جین فرائی لنک، پکی یا فرینس، جین نکول لوفٹی ایٹن، روبین ٹرمپل مین اور برنارڈ شولٹز شامل تھے۔ 
آئرلینڈ کی قیادت اینڈریو بالبرنی نے کی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں پال سٹرلنگ، کیوین اوبرائن، گیرتھ ڈیلانی، کرٹیس کیمفر، ہیری ٹیکٹر، نیل روک، سیمی سنگھ، مارک اڈائر، کریگ ینگ اور جوشوا لٹل شامل تھے۔