مذہبی جماعت کے کارکنوں نے پولیس اہلکاروں کو کچل دیا ،3 شہید : لاہور پولیس

مذہبی جماعت کے کارکنوں نے پولیس اہلکاروں کو کچل دیا ،3 شہید : لاہور پولیس
سورس: فائل فوٹو

لاہور : مذہبی جماعت نے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ شروع کردیا ہے۔ اس دوران پولیس اہلکاروں اور کارکنوں میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔ مذہبی جماعت کے اہلکاروں نے پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھادی جس سے 2 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ کارکنوں کے تشدد سے ایک اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

نیو نیوز کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ مذہبی جماعت کے کارکنوں نے لاہور میں ضلع کچہری کے قریب سیکورٹی کے لیے کھڑے پولیس اہلکاروں  کو گاڑی کے نیچے کچل دیا جس سے دو اہلکار شہید ہوگئے۔ایک اہلکار مظاہرین کے تشدد سے شہید ہوا جھڑپوں میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ جمعہ کے بعد تحریک لبیک نے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا ۔ ٹی ایل پی کا مطالبہ ہے کہ ان کے امیر سعد رضوی کو رہا اور حکومت نے جو معاہدہ کیا تھا اس پر عمل کرے۔ 

تحریک لبیک سے مذاکرات کے لیے پنجاب حکومت نے دو رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ پنجاب کابینہ کے سینئر اراکین راجہ بشارت اور چوہدری ظہیر الدین صاحب پر مشتمل کمیٹی مظاہرین سے مذاکرات کرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ‏حضور اکرم ﷺ کی سنت کے مطابق ملک میں امن و آشتی کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔