شہباز گل اور اعظم سواتی پر جنسی تشدد ہوا، مجھے یقین نہیں آیا تو تصاویر دکھائی گئیں: عمران خان , لانگ مارچ کی تاریخ جمعہ کو دینے کا اعلان

شہباز گل اور اعظم سواتی پر جنسی تشدد ہوا، مجھے یقین نہیں آیا تو تصاویر دکھائی گئیں: عمران خان , لانگ مارچ کی تاریخ جمعہ کو دینے کا اعلان
سورس: Twitter

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پولیس ہمارے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ ہمارے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ اعظم سواتی پر بھی تشدد کیا گیا ۔ لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان جمعہ کو کردوں گا۔ 

بنی گالا میں اعظم سواتی کے ساتھ نیوز کانفرنس میں عمران خان نے کہا کہ شہباز گل پر جنسی تشدد کیا گیا مجھے یقین نہیں آیا تو تصاویر دکھائی گئیں پھر یقین آیا۔ جرائم پیشہ لوگوں کو ہمارے اوپر مسلط کردیا گیا۔ شہباز گل جیسا تشدد ہی اعظم سواتی پر کیا گیا۔ پولیس سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ہمیں اوپر سے حکم ہے۔ شہباز گل پر تشدد کا عدلیہ نوٹس لیتی تو اعظم سواتی پر تشدد نہ ہوتا۔ 

عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت جب سے آئی ہے میری پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ان سے مل کر دھاندلی کا منصوبہ بنایا تھا لیکن اس کے باوجود ہم جیت گئے ہیں۔ انہوں نے وہ حلقے چنے تھے جہاں ہم کمزور تھے لیکن ہم پھر بھی جیت گئے۔ 

مصنف کے بارے میں