سابق سیکریٹری آزاد کشمیر حادثے میں جاں بحق

سابق سیکریٹری آزاد کشمیر حادثے میں جاں بحق
سورس: File

میر پور: سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ کے قائد نواز شریف کے جلسے میں شرکت کرنے والے سابق سیکریٹری حکومت آزاد کشمیر ڈاکٹر راجہ محمود الحسن میرپور آزاد کشمیر میں اسلام گڑھ کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق  ڈاکٹر راجہ محمود الحسن لاہور میں مسلم لیگ ن کے جلسے میں شرکت کر کے واپس آرہے تھے کے حادثے کے باعث ان کی گاڑی اُلٹ گئی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف کے 4 سال بعد پاکستان آنے پر مسلم لیگ ن نے لاہور میں مینارِ پاکستان پر جلسے کا انعقاد کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں