ورلڈ کپ، بھارت کا ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

ورلڈ کپ، بھارت کا ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
سورس: File

ہیما چل: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈ کپ میں میگا ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیم بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

d303954375afb1d96401f6e8f74cfdda

آئی سی سی ورلڈ کپ کے 21واں میچ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے  دوپہر ڈیڑھ بجے بھارتی ریاست ہیماچل پردیش کے دھرم شالا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 

 
 

ورلڈکپ 2023 میں دونوں ٹیموں کے آٹھ آٹھ پوائنٹس ہیں اور ورلڈ کپ کے اس ایڈیشن میں ابھی تک کوئی میچ نہیں ہارا ہے۔ یہ اہم میچ میں جیتنے والی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لے گی۔


 
 

نیوزی لینڈ اور بھارت  کی ٹیمیں ون ڈے ورلڈ کپ میں 9 بار آمنے سامنے آچکی ہیں، ان میں سے پانچ مقابلوں میں نیوزی لینڈ نے کامیابی حاصل کی ہے۔ مانچسٹر میں 2019 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو ناک آؤٹ کر دیا تھا۔

آج کے اہم میچ میں بھارت کو آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی کمی محسوس ہوگی۔ یاد رہے کہ ہاردیک پانڈیا اپنے ٹخنےکی مڑ جانے کی وجہ سے نیوزی لینڈ کیخلاف میچ نہیں کھیلیں گے نہ ہی انہوں نے ٹیم کے ساتھ دھرم شالہ کا سفر کیا۔

 

 

  پلیئنگ الیون
بھارت: روہت شرما (c)،  شوبمن گل،  ویرات کوہلی،  شریاس آئیر،  کے ایل راہول (wk)، رویندرا جدیجا،  سوریا کمار یادو، محمد شامی،  جسپریت بمراہ،  کلدیپ یادو،  محمد سراج

نیوزی لینڈ:  ڈیون کونوے،  ول ینگ،  راچن رویندرا،  ٹام لیتھم (c/wk)، ڈیرل مچل،  گلین فلپس،  مارک چیپ مین، مچل سینٹنر،  میٹ ہنری،  لوکی فرگوسن،  ٹرینٹ بولٹ

مصنف کے بارے میں