Get Alerts

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ، فی تولہ 7 ہزار 500 روپے سے زائد سستا ہو گیا

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ، فی تولہ 7 ہزار 500 روپے سے زائد سستا ہو گیا

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 7,538 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 37 ہزار 362 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 6,463 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 74 ہزار 967 روپے ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ تین دنوں سے مسلسل سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے، جس کے نتیجے میں سونا اپنی بلند ترین سطح سے خاصا نیچے آ چکا ہے۔

عالمی خبر ایجنسی کے مطابق پیر کے روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 4,381 ڈالر کی سطح پر تھی، تاہم اس میں 250 ڈالر یعنی 5.3 فیصد کی ریکارڈ کمی ہوئی، جس کے بعد سونا 4,115 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔ ماہرین کے مطابق یہ پانچ سال کی سب سے بڑی یومیہ گراوٹ ہے، جس کا براہِ راست اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا ہے۔

ٹیگز: