Get Alerts

پاکستان نیوی کی بحیرہ عرب میں عالمی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائی، تقریباً 1 ارب ڈالر کی منشیات ضبط ، امریکہ کا خراج تحسین

پاکستان نیوی کی بحیرہ عرب میں عالمی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائی، تقریباً 1 ارب ڈالر کی منشیات ضبط ، امریکہ کا خراج تحسین

اسلام آباد  : پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں عالمی منشیات کی اسمگلنگ کے ایک بڑے نیٹ ورک کو ناکام بناتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی منشیات ضبط کر لی ہیں۔ سعودی قیادت میں قائم مشترکہ ٹاسک فورس 150 کے تحت پی این ایس یرموک نے یہ کارروائی کی۔ محض 48 گھنٹوں میں پاکستان نیوی نے دو مشتبہ کشتیوں سے دو ٹن کرسٹل میتھ، 350 کلو گرام آئس اور 50 کلو گرام کوکین ضبط کی، جن کی مجموعی مالیت 97 کروڑ 24 لاکھ ڈالرز بنتی ہے۔

یہ کامیاب آپریشن عالمی سطح پر پاکستان نیوی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے، جسے امریکی سینٹرل کمانڈ نے بھی سراہا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ضبط شدہ منشیات کو جہاز پر واپس لا کر تجزیے اور تصدیق کے بعد ضائع کر دیا گیا۔ ان کشتیوں پر کوئی قومی شناخت نہیں تھی، اور یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وہ کہاں سے آئی تھیں۔

سعودی رائل نیوی کے کمانڈر فہد الجوید نے اس کارروائی کو عالمی تعاون کی بہترین مثال قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سی ایم ایف (کیمیائی منشیات فورس) کی جانب سے کی جانے والی سب سے کامیاب کارروائیوں میں سے ایک ہے، جس سے عالمی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف تعاون کی اہمیت واضح ہو رہی ہے۔

ٹیگز: